Time 16 جولائی ، 2020
پاکستان

احسان اللہ احسان کو کس نے باہر جانے دیا: قمر زمان کائرہ

فائل فوٹو: قمر زمان کائرہ

 پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ احسان اللہ احسان کی طرف سے بلاول بھٹو کو دی جانے والی قتل کی دھمکی پر حکومت جواب دے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ احسان اللہ احسان کو کس نے باہر جانے دیا، ہم دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سنجیدگی سے جلد آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو نےاسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک اے پی سی کے ایجنڈے پر لانے کی بات کی تھی لیکن شہباز شریف کی طبیعت آڑے آرہی تھی۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ پلیئرز پیچھے ہٹیں، مل کر ایوان کے اندر سے تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ فاشزم کا اصول ہے کہ زندہ رہنے کے لیے پراپیگنڈہ کیا جائے، دراصل چینی، آٹا اور پیٹرول بحران کے مافیاز عمران خان کے دائیں بائیں کھڑے ہیں، جو ناکامی ہوتی ہے اسے اپنے خلاف سازش قرار دے دیتے ہیں۔

مزید خبریں :