دنیا
Time 17 جولائی ، 2020

برطانوی شہزادی بیٹرس اور بزنس ٹائیکون نے شادی کرلی

شادی میں کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کا خیال رکھا گیا اور ضابطہ کار پر عمل درآمد کیا گیا: شاہی محل— فوٹو:فائل  

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی پوتی شہزادی بیٹرس اینڈریو اور بزنس ٹائیکون ماپیلی موزی نے شادی کرلی۔

شاہی خاندان کی یہ شادی انتہائی سادگی سے ونڈسر میں ہوئی جس میں ملکہ برطانیہ اور خاندان کے چند افراد نے شرکت کی۔

شاہی محل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شادی میں کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کا خیال رکھا گیا اور ضابطہ کار پر عمل درآمد کیا گیا۔

شہزادی بیٹرس کی شادی 29 مئی کو طے تھی لیکن کورونا کے باعث شادی ملتوی کردی گئی تھی۔

برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  تقریب میں حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائنز کا بھی خیال رکھا گیا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال مارچ کے بعد پہلی تقریب ہے جس میں ملکہ برطانیہ اور ان کے شوہر نے شرکت کی ہے۔ 

واضح رہے کہ شہزادی بیٹرس اور ماپیلی موزی کی منگنی گزشتہ سال ستمبر میں اٹلی میں ہوئی تھی جب کہ ماپیلی موزی بزنس ٹائیکون ہیں اور رئیل اسٹیٹ کے بزنس سے وابستہ ہیں۔

خیال رہے کہ شہزادی بیٹرس ملکہ الزبتھ کے دوسرے بیٹے شہزادہ اینڈریو کی بیٹی ہیں جب کہ شہزادہ اینڈریو کو  کمسن لڑکی سے جنسی تعلقات کے الزامات کا سامنا کرنے والے جیفری ایپسٹین سے دوستی پر شاہی ذمہ داریوں سے برخاست کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :