کھیل
05 ستمبر ، 2012

پہلا ٹی ٹوئنٹی:آسٹریلیا کو پاکستان کو جیت کیلئے 90رنز کا ہدف

پہلا ٹی ٹوئنٹی:آسٹریلیا کو پاکستان کو جیت کیلئے 90رنز کا ہدف

دبئی…دبئی میں جاری پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 90رنز کا ہدف دیا ہے ،آسٹریلیا کی ٹیم 19.3اوور میں 89رنز بنا سکی اور اسکے تمام کھلاڑی پویلین لوٹ گئے،آج آسٹریلیا کا کسی بھی ٹی ٹوئنٹی میچ میں یہ دوسرا سب سے کم اسکور رہا، آج پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے آسٹریلوی ٹیم کو کھیلنے کی دعوت دی ،آسٹریلیا کی پہلی وکٹ بارہ رنز پر گری جب شین واٹسن صرف 8رنز بنا کر عمر گل کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوئے، مائیکل ہسی سہیل تنویر کا شکار بنے جو 13کے مجموعی اسکور پر 6رنز بناکر آوٹ ہوئے،تیسری وکٹ کپتان حفیظ نے ڈیوڈ وارنر کی لی جب اسکور46 تھا،51کے اسکور پر رضا حسن نے ڈیوڈھسی کو آؤٹ کرکے میچ میں پہلی وکٹ لی،آسٹریلوی کپتان جارج بیلی کو ان کے ہم منصب حفیظ نے پویلین بھیجا وہ 14رنز بناسکے،میتھیوویڈ کو بھی رضا حسن نے آؤٹ کیا ۔،گلین میکسویل اورکیمرون وائٹ سعید اجمل کا شکار بنے جبکہ میچ کی نویں اور دسویں وکٹ سہیل تنویرنے حاصل کی۔سہیل تنویرنے سب سے زیادہ تین وکٹ جبکہ سعید اجمل کپتان محمد حفیظ اور رضاحسن نے 2 ،2جبکہ عمر گل نے ایک وکٹ حاصل کی۔


مزید خبریں :