05 ستمبر ، 2012
کراچی…وزیر اعلیٰ سندھ کی زیرصدارت پیپلزپارٹی اورایم کیوایم کے رہنماوٴں کااجلاس شروع ہوگیا ہے۔اجلاس میں ایم کیو ایم کی طرف سے ڈاکٹر فاروق ستار،سرداراحمد،رضاہارون اورکنورنویدجمیل شریک ہیں جب کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے پیرمظہرالحق،آغاسراج درانی اورشرجیل میمن شریک ہیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2012 کے مسودے پرگفتگو ہورہی ہے۔