لندن آئی جتنا سیارچہ 24 جولائی کو زمین کے قریب سے گزرے گا

فوٹو فوکس نیوز—

امریکی خلائی ادارے ناسا نے خبردار کیا ہے کہ لندن آئی جتنی جسامت کا سیارچہ 24جولائی کو زمین کے قریب سے گزرے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 24 جولائی بروز جمعہ زمین کے پاس سے گزرنے والے سیارچے کو ایسٹرائید ٹوئنٹی ٹوئنٹی این ڈی کا نام دیا گیا ہے۔ 

سیارچے کے زمین کے قریب سے گزرنے کی رفتار 48 ہزار کلو میٹر فی گھنٹہ ہو گی اور یہ زمین سے پانچ لاکھ 86 ہزار328 کلومیٹر قریب سے گزرے گا۔

زمین کے قریب سے گرزنے والے سیارچے کی جسامت 170 میٹر ہے، تاہم اتوار کو زمین کی جانب بڑھنے والے دو سیارچوں کی جسامت نسبتا چھوٹی تھی۔

مزید خبریں :