کھیل
Time 22 جولائی ، 2020

پاکستان کے ٹاپ پروفیشنل کھلاڑی حمزہ اکبر ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت سے محروم

فوٹو: فائل

پاکستان کے ٹاپ پروفیشنل اسنوکر پلیئر  حمزہ اکبر  ویزہ مسائل کی وجہ سے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت سے محروم ہوگئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 27 سالہ پروفیشنل اسنوکر پلیئر کو بدھ سے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے کوالیفائرز میں شرکت کرنا تھی۔ 

شیفلڈ میں ہونے والے ایونٹ میں حمزہ اکبر کو کل پہلا میچ مراکش کے امین امیری کے خلاف کھیلنا تھا اور اس میچ میں شرکت یقینی بنانے کے لیے انہیں آج انگلینڈ پہنچنا تھا تاہم انہیں ویزہ نہ مل سکا جس کی وجہ سے انہیں ایونٹ سے دستبردار ہونا پڑ گیا۔ 

حمزہ اکبر کو گزشتہ برس کیو اسکول میں آٹھویں پوزیشن حاصل کرنے کی وجہ سے ورلڈ چیمپئن شپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں شامل کیا گیا تھا، کوالیفائی کرنے کی صورت میں وہ 31 جولائی سے مین راؤنڈ میں شرکت کرتے۔

دوسری جانب ورلڈ اسنوکر ٹور اور ورلڈ پروفیشنل بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حمزہ اکبر کے ویزہ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی گئی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

مزید خبریں :