پاکستان
Time 23 جولائی ، 2020

لوڈ شیڈنگ کی وجہ بجلی کی چوری ہے: ڈائریکٹر کے الیکٹرک

کراچی: کے الیکٹرک کے ڈائریکٹر کمیونیکیشنز عمران رانا نے بجلی چوری کو لوڈشیڈنگ کی وجہ قرار دے دیا۔

جیونیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘  میں گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر کمیونیکیشنز کے الیکٹرک عمران رانا نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ اس وقت پورے پاکستان میں ہورہی ہے اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ بجلی کی چوری ہے جب کہ بجلی کی طلب اور رسد میں فرق بھی لوڈ شیڈنگ کی وجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیپرا کی جانب سے دیے گئے نوٹس پر جواب تیار کررہے ہیں، 2015 میں 700 میگاواٹ کا منصوبہ تھا جس کی ا بھی منظوری نہیں دی گئی۔

عمران رانا کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری پلان کے تحت اگلے تین سے چار سالوں میں خاطر خواہ بجلی پیدا کریں گے۔

واضح رہے کہ کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ پر نیپرا نے رپورٹ جاری کردی ہے جس میں لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار کے الیکٹرک کو ٹھہرایا گیا ہے۔

مزید خبریں :