06 ستمبر ، 2012
اسلام آباد… نیپرا نے سرکاری شعبہ کے 2 پاور ہاوٴسز کے ٹیرف میں اضافہ کو منظور کرلیا ہے تاہم اس کا بوجھ صارفین پر ابھی منتقل نہیں ہورہا۔ نیپرا حکام کے مطابق جنریشن ٹیرف میں اضافہ، ایندھن لاگت بڑھنے کی وجہ سے کیا گیا ہے، نیپرا نے جامشورو پاور کمپنی کا ٹیرف 99 پیسہ سے 14ء 1 روپیہ بڑھایا ہے، ناردرن پاور جنریشن کمپنی کا ٹیرف 02ء 1 روپیہ سے 07ء 1 روپیہ فی یونٹ بڑھایاگیا ہے، نیپرا حکام کے مطابق سرکاری تھرمل پاور ہاوٴسز سے فی یونٹ بجلی کی پیداواری لاگت 21 روپیہ 33 پیسے ہوگئی ہے۔