29 جولائی ، 2020
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نےکہا ہے حکومت کا اینٹی ٹیرر ازم کا بل اتنا خطرناک تھا کہ اس کے بعد نہ نیب کی ضرورت رہتی اور نہ جمہوریت رہتی۔
جیو نیوز کے پروگرام 'آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ' میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت نے چار بل پیش کیے جس میں سے اینٹی ٹیررازم کا بل انتہائی خطرناک تھا۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اینٹی ٹیررازم کا بل اتنا خطرناک تھا کہ اس کے بعد نہ نیب کی ضرورت رہتی اور نہ ہی جمہوریت رہتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب اس بل سے متعلق پوچھا گیا کہ یہ کس نے بنایا ہے تو حکومت نے بل واپس لے لیا، حکومت نے یہ بھی کہا کہ یہ ایف اے ٹی ایف کا حصہ نہیں ہے۔