29 جولائی ، 2020
کورونا وائرس کے پیش نظر یوم پاکستان کی طرح یوم آزادی کی تقریبات بھی منسوخ ہونے کا قوی امکان ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور مسلح افواج کے سربراہان نے باہمی مشاورت کی ہے جس میں یہ طے پایا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث جس طرح 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی قومی پریڈ 2020 منسوخ کر دی گئی تھی، اسی طرح 14 اگست کو بھی یوم آزادی پاکستان کی تقریبات کم و بیش منسوخ کر دی جائیں گی اور محدود پیمانے پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہو گی۔