Time 01 جون ، 2025
دنیا

ایران نے ایٹمی توانائی ایجنسی کی رپورٹ کو سیاسی اور جانبدار قرار دیدیا

ایران نے ایٹمی توانائی ایجنسی کی رپورٹ کو سیاسی اور جانبدار قرار دیدیا
ایران کے ملٹری ڈاکٹرائن میں ایٹمی ہتھیاروں کی کوئی جگہ نہیں، ایرانی وزارت خارجہ/ فائل فوٹو 

تہران: ایران نے افزودہ یورینیئم سے متعلق عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی رپورٹ کو جانبدار قرار دے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی رپورٹ کو سیاسی اور جانبدا رقرار دیتے ہوئے اس پر شدید احتجاج کیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ایران کے ملٹری ڈاکٹرائن میں ایٹمی ہتھیاروں کی کوئی جگہ نہیں اور اس ضمن میں ایران کی تمام تر سرگرمیاں IAEA کی زیر نگرانی اور مکمل شفاف ہیں۔ 

ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ پر امن مقاصد کے لیے نیوکلیئر توانائی داخلی سطح پر تیارکرنے پرکوئی عالمی پابندی نہیں اور  ایران کی کوئی ایسی تنصیب یا سرگرمی نہیں جو ظاہر نہ کی گئی ہو۔ 

واضح رہے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایران نے افزودہ یورینیئم کے ذخیرے میں اضافہ کرلیا ہے جو کہ ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کے لیے درکار سطح کے قریب ہے۔


مزید خبریں :