پاکستان
Time 31 جولائی ، 2020

کراچی: سیوریج سسٹم کی بہتری کیلئے اسے برساتی سسٹم سے الگ کرنا ہوگا، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں  نکاسی کے سسٹم آدھے گھنٹے میں 25 سے 30 ملی میٹربارش کا پانی نکال سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت رین ایمرجنسی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں کور کمانڈر کراچی سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نکاسی کے سسٹم آدھے گھنٹے میں 25 سے 30 ملی میٹربارش کا پانی نکال سکتے ہیں، سیوریج سسٹم کی بہتری کے لیے اس سسٹم کو برساتی پانی کے سسٹم سے الگ کرنا ہوگا۔

کور کمانڈر کراچی نے کہا کہ سیوریج سسٹم کو جدید سسٹم سے اوپن کرنا ہوگا اور اس کام میں فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) بھی سندھ حکومت کے ساتھ کام کر سکتی ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ کے ایم سی کے 38 نالے اور ڈی ایم سیز کے 514 نالے ہیں جب کہ گلستان جوہر، پی ای سی ایچ ایس میں تجاوزات کی وجہ سے مسئلے ہیں۔

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سولجر بازار نالے میں پتھر ڈال کر چوک کیاگیا جب کہ گجر نالا اوور فلوکر گیا تھا جس کو 4 گھنٹوں کےاندر کھول دیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں ہونے والی بارش نے شہر کو پانی پانی کردیا تھا اور شہر بھر کے نالے اوور فلو کرگئے تھے جس کے باعث پانی آبادیوں میں داخل ہوگیا تھا۔

مزید خبریں :