ڈزنی کی میگا بجٹ لائیو ایکشن فلم 'مولان‘ کو بلآخر آن لائن ریلیز کرنے کا فیصلہ

کورونا کی وبا کے باعث ڈزنی کی میگا بجٹ لائیو ایکشن فلم ’مولان‘ کو آن لائن ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی جنگجو خاتون کی زندگی پر مبنی ایکشن سے بھرپور فلم 'مولان' آئندہ ماہ 4 ستمبر کو ویب اسٹریمنگ ڈزنی پلس پر ریلیز ہوگی۔ 

جن ممالک میں یہ ویب اسٹریمنگ سائٹ دستیاب نہیں ہے وہاں یہ فلم مستقبل  میں کسی وقت سنیما ہالز میں ریلیز کی جائے گی۔

خیال رہے کہ ایکشن فلم 'مولان' کو سب سے پہلے رواں سال مارچ میں ریلیز کیا جانا تھا لیکن عالمی وباکے پیشِ نظر فلم کی ریلیز کی تاریخ 24 جولائی مقرر کی گئی۔

بعد ازاں ایک مرتبہ پھر فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئی تھی جس کے بعد اس کی ریلیز کی تاریخ کو بڑھا کر 21 اگست کردیا گیا تھا۔

لیکن اب عالمی وبا کے پیش نظر لائیو ایکشن فلم ’مولان‘ کو آن لائن ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وبا کی وجہ سے جہاں دنیا کی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں تو وہیں دنیا بھر میں سنیما گھر بھی بند ہیں جس کی وجہ سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں فلموں کی ریلیز تاخیر کا شکار ہونے کے ساتھ ساتھ فلمی دنیا کے مقبول ترین میلے آسکر، میٹ گالا اور گولڈن گلوب ایوارڈز جیسی تقریبات بھی منسوخ کی جا چکی ہیں۔

مزید خبریں :