لاہور کے گرد نیا شہر بسانے کیلئے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی قائم

فائل فوٹو

پنجاب حکومت نے لاہور کے گرد نیا شہر بسانے کے لیے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی قائم کردی۔

راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین اور ارکین کی تعیناتیاں کردی گئی ہیں اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے تحت راشد عزیز کو تین سال کے لیے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے اور نجی شعبے سے عارف حبیب، عقیل ڈھیڈی اور افتخار علی ملک اتھارٹی کے رکن ہوں گے۔

چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب، چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل اور چیئرمین پاکستان کونسل فار آرکیٹیکٹ و ٹاون پلانرز بھی اتھارٹی کے رکن ہوں گے۔

اتھارٹی کا کام منصوبے کو منصوبہ بندی کرکے نئے شہر کو عملی جامہ پہنانا ہے۔

حکومت کچھ روز پہلے آرڈیننس کے تحت اتھارٹی کا قیام عمل میں لائی تھی۔

مزید خبریں :