لاہور میں گھر سے 90 لاکھ روپے چوری کرنیوالے میاں بیوی گرفتار

لاہور میں کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی(سی آئی اے) پولیس نے ہربنس پورہ میں ایک گھر سے 90 لاکھ روپے چوری کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔

سپرنٹنڈنٹ آف  پولیس (ایس پی) کینٹ فرقان بلال کے مطابق ملزم بابر اور اس کی بیوی فرزانہ ایک گھر میں ملازم تھے جہاں انہوں نے 90 لاکھ روپے کی رقم چرائی اور گھر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ 

پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے کے بعد ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ان سے لوٹی ہوئی رقم و دیگر سامان بھی برآمد کرلیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں سے مزید تفتیش بھی کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :