تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

فوٹو: فائل

لاہور: پولیس نے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی ) جاوید صدیقی کے مطابق ملزموں سے کروڑوں روپے مالیت کی 5 من منشیات بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

ڈی ایس پی جاوید صدیقی کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ہربنس پورہ سے گرفتار  کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور گروپ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :