پاکستان
07 ستمبر ، 2012

رمشا مسیح کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

رمشا مسیح کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد… اسلام آباد میں رمشا مسیح کیس میں ایڈیشنل سیشن جج نے ملز مہ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اس سے قبل آج صبح عدالت ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے ملزمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، ڈسٹرکٹ اٹارنی نے عدالت میں موقف پیش کہ کیس خراب کیا گیا اور میڈیکل بورڈ نے بھی بددیانتی برتی ۔ اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں رمشا مسیح کی ضمانت کے مقدمہ کی سماعت ہوئی تو ملزمہ کے نئے وکیل راجہ اکرم امین نے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ پر وکیل استغاثہ نے اعتراض کیئے، استغاثہ نے ضمانت کیس کی سماعت جوینائل کورٹ میں کرنے کی استدعا بھی کی،عدالت میں مولوی خالد جدون کیخلاف حافظ زبیر کا قلم بند بیان پڑھ کرسنایاگیا، رمشا کے وکیل نے کہاکہ واقعہ کو عیسائی آبادی کی بیدخلی کیلئے بنایاگیا، عدالت کے پوچھنے پر تفتیشی آفیسر نے کہاکہ عیسائی آبادی کیخلاف مقامی مولوی کا کردار بھی سامنے آیا ہے، جج نے اس سے کہاکہ بہت حساس معاملہ ہے، بیگناہ کو سزا ملی تو گناہ آپ کے سر ہوگا، ڈسٹرکٹ اٹارنی نے تفتیشی آفیسر پر جانبداری برتنے کا الزام عائد کیا اور کہاکہ رمشا نے بیان میں تسلیم کیاکہ نماز کی کتاب جلائی، پھر کیس خراب کرنے کیلئے 2 قرآنی اوراق کو شامل کیا گیا، اسکی بھی ایف آئی آر ہونی چاہیئے۔ عدالت نے بعد ازاں سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جس کے بعد اب ملزمہ کی ضمانت پر رہائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :