Time 12 اگست ، 2020
پاکستان

روز ویلٹ ہوٹل کیلئے 105 ملین ڈالر امداد کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے امریکا میں پی آئی اے کے ملکیتی روز ویلٹ ہوٹل کے واجبات کی ادائیگی کے لیے  مالی امداد کی فراہمی کی منظوری دے دی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں روز ویلٹ ہوٹل کے 105 ملین ڈالرز کے واجبات ادا کرنے کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ای سی سی نے روز ویلٹ ہوٹل کے مالی معاملات کو بروقت حل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

اس کےعلاوہ ای سی سی نے کامیاب جوان پروگرام تمام شہریوں کے لیے بلا امتیاز شروع کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے جب کہ ایس ڈی جیز پروگرام کے لیے فنڈز جاری کرنے کی سمری بھی منظور کرلی گئی ہے۔

اجلاس میں سارک کووڈ 19 ایمرجنسی فنڈز کے لیے 3 ملین ڈالرز کی فراہمی کی منظوری بھی دی گئی جب کہ ٹریول اور ٹوارزم کاروبار کے لیے سالانہ فیس کی چھوٹ کی بھی منظوری دے دی گئی۔

مزید خبریں :