پاکستان
07 ستمبر ، 2012

بلدیاتی آرڈی نینس کا معاملہ :این پی پی اور عوامی نیشنل پارٹی کے وزراء مستعفی

بلدیاتی آرڈی نینس کا معاملہ :این پی پی اور عوامی نیشنل پارٹی کے وزراء مستعفی

کراچی …نیشنل پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیرعابدجتوئی نے بھی استعفیٰ دینے کااعلان کیا ہے۔دریں اثناء عوامی نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر محنت امیر نواب نے جمعہ کی سہ پہر وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی نظام کو سندھ اسمبلی میں پیش کیا جانا چاہیے تھا،رات کے اندھیرے میں آرڈیننس لایا گیا، ہمیں آرڈیننس پر بات کرنے کے لیے صرف ایک دفعہ بلایا گیا تھا، سندھ حکومت سے بطور اتحادی الگ ہورہے ہیں۔ہمیں اس طرح آرڈی نینس لانا منظور نہیں۔

مزید خبریں :