20 اگست ، 2020
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمانی سال کے آغاز کے موقع پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا، اس دوران اپوزیشن نے احتجاج کیا تمام جماعتوں نے ایوان سے واک آوٹ کردیا۔
صدر مملکت نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس حکومت سے پہلے کرپشن کا بازار گرم تھا، معیشت زوال پذیر تھی۔
انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کورونا بحران میں وژن اختیار کیا، غریب کو بھوکا مرنے نہیں دیں گے، ساری دنیا جو کررہی تھی آپ نے اس کے برعکس کام کیا، کوئی تو وجہ ہوگی کہ پاکستان میں کورونا تھم گیا۔
صدر نے کہا کہ بھارت میں کورونا بڑھ رہاہے، کورونا سے نمٹنے پر حکومت تعریف کی مستحق ہے، دنیا مان رہی ہے کہ وزیراعظم نے دباؤ کو برداشت کیا اور ثابت قدم رہے۔
انہوں نے موجودہ پارلیمنٹ کے 2 سال مکمل ہونے پر ارکان کو مبارکباد پیش کی۔