Time 27 اگست ، 2020
پاکستان

طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورت حال، سندھ بھر میں کل چھٹی کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کل بروز جمعہ صوبے میں چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔

کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں ہونے والی طوفانی بارش کے بعد پیدا ہونے والی بدترین سیلابی صورت حال کے باعث وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کل صوبے بھر میں چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کل بروز جمعہ صوبے بھر میں تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ضروری خدمات کرنے والے ادارے جن میں بلدیات، صحت، واٹر بورڈ، پی ڈی ایم اے اور ریونیو کے ادارے شامل ہیں، ان کے دفاتر کھلے ریں گے۔

مزید خبریں :