کاروبار
10 فروری ، 2012

فیصل آباد : صنعتوں کو ساتویں روز بھی گیس کی فراہمی معطل

فیصل آباد : صنعتوں کو ساتویں روز بھی گیس کی فراہمی معطل

فیصل آباد … فیصل آباد کی صنعتوں کو ساتویں روز بھی گیس کی فراہمی معطل ہے۔محکمہ سوئی گیس کے نئے شیڈول کے مطابق 12فروری سے 3روز کیلئے صنعتوں کو گیس فراہم کی جائیگی۔محکمہ سوئی نادرن گیس کے نئے شیڈول کے مطابق فیصل آباد کی چار فروری سے بند صنعتوں کو 8روزہ گیس بندش کے بعد 12فروری صبح چھ بجے سے 15 فروری صبح چھ بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔ محکمہ سوئی نادرن گیس کی جانب سے تین روزہ گیس فراہمی کے شیڈول گزشتہ روز جاری کیاگیا ہے۔ گیس کی بندش سے صنعتوں میں پیداوری عمل بند ہے، جس کی وجہ سے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ہزاروں مزدور بے روزگار ہیں۔

مزید خبریں :