کورونا کی وجہ سے لگژری سوئمنگ پول مچھلی کے فارم میں تبدیل

فوٹو: بشکریہ آڈیٹی سینٹرل 

عالمی وبا کورونا وائرس نے سیاحت کے شعبے کو  بے حد متاثر کیا ہے اور سیاحت کے شعبے سے وابستہ بے شمار لوگ اس دوران روزگار سے محروم بھی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست کیرلا کے ایک لگژری ریزورٹ اور اسپا نے کورونا وبا کے پیش نظر رواں سال مارچ میں اپنا کاروبار بند کر دیا تھا۔

فوٹو: بشکریہ آڈیٹی سینٹرل 

دی اویدا ریزورٹ اینڈ اسپا نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند ہونے والے کاروبار کے بارے میں سوچا کہ اب اس لاک داؤن میں ایسا کیا کیا جائے جس سے ریزورٹ کے اخراجات کو پورا کیا جا سکے۔

بعدازاں ریزورٹ مالکان نے ساڑھے 7 ملین لیٹر پانی کے سؤمنگ پول کو مچھلی کے فارم میں تبدیل کرنے کا سوچا، انہوں نے 16 ہزار کے قریب 2 ماہ کی پرل اسپاٹ پول میں ڈال دیں جو کہ نومبر میں برآمد کرنے کے لیے تیار ہوں گی۔

فوٹو: بشکریہ آڈیٹی سینٹرل 

ہوٹل مالکان نے بتایا کہ اس مچھلی کے فارم سے آنے والے پیسوں سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہوٹل کو ہونے والے نقصان کے اخراجات با آسانی ادا کیے جا سکیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ اب جیسے ہی سیاحت کا شعبہ بحال ہوگا تو ہم اس مچھلی کا فارم کو واپس ریزورٹ اور اسپا میں تبدیل کر دیں گے جب کہ فش فارمنگ کے لیے ہم نے ایک اور جگہ سوچ رکھی ہے۔

مزید خبریں :