01 ستمبر ، 2020
سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں لیگی اراکین کی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سینیٹرآصف کرمانی کو فون کیا، اس موقع پر آصف کرمانی نے نوازشریف کی خیریت دریافت کی۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کی ہدایت کےمطابق عمل کررہاہوں اور صحت کے حوالے سے ڈاکٹروں سے رابطے میں ہوں۔
ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف نے پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں ن لیگی اراکین کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے آصف کرمانی کو اراکین پارلیمنٹ سے رابطے کی بھی ہدایت کی جس کے بعد انہوں نے اراکین پارلیمنٹ سے رابطےشروع کردیے ہیں۔