دنیا
10 فروری ، 2012

امریکا: تین عشروں بعد نیوکلیئر پاورپلانٹ تعمیر کرنیکی منظوری

امریکا: تین عشروں بعد نیوکلیئر پاورپلانٹ تعمیر کرنیکی منظوری

روک ویلے،میری لینڈ … امریکا نے تین عشروں بعد نیوکلیئر پاورپلانٹ تعمیر کرنے کے منصوبے کی منظوری دیدی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریگولیٹرز نے تیس سال سے زائد عرصے کے بعدتوانائی کے حصول کیلئے منظوری دیدی ہے ۔جبکہ دوسری جانب نیوکلیئرریگولیٹری کمیشن کے چیئرمین نے جاپان کے فوکوشیما ایٹمی پلانٹ کے حادثے کومدنظر رکھتے ہوئے منصوبے کی مخالفت کی ہے ۔تاہم کمیشن نے ایک کے مقابلے میں چارووٹ سے ریاست اٹلانٹا میں واقع سدرن کمپنی کودو ایٹمی ری ایکٹرز پر مبنی نیوکلیئر پاور پلانٹ تعمیر کرنے کے منصوبے کی منظوری دی۔ یہ پاورپلانٹ چودہ بلین ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہوگا جو سال دوہزار سولہ سے کام کرنا شروع کردیگا۔

مزید خبریں :