پاکستان
Time 17 ستمبر ، 2020

ججز کی تعیناتی کا اختیار صرف پارلیمنٹ کو ہونا چاہیے، پاکستان بار کونسل

پاکستان بار کونسل کے زیر اہتمام اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) ہوئی جس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں سیاسی رہنماؤں، وکلاء تنظمیوں کے عہدیداروں اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

اے پی سی کا موضوع ججز کی تعیناتی، احتساب اور سول آزادی تھا۔ وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل عابد ساقی نے خطاب میں کہاکہ ججز کی تعیناتی کا اختیار صرف پارلیمنٹ کے پاس ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمان تمام قانونی برادری کو متحرک کرکے ججز کی تعیناتی کا طریقہ کار مرتب کرے، احتساب سیاسی انجینئرنگ کا آلہ بن کر رہ گیا ہے، بلا امتیاز احتساب کا نظام نہیں ہوگا تو احتساب اندھا کھیل بن جائے گا۔ 

فوٹو: عطاء اللہ تارڈ ٹوئٹر

پاکستان بار کونسل کے زیر اہتمام کل جماعتی کانفرنس کا اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ججز کی تقرری کے موجودہ طریقہ کار پر نظر ثانی کی جائے۔

اعلامیے کے مطابق 19 ویں آئینی ترمیم ختم کی جائے، احتساب کا نیا قانون بنایا جائے اور مقدمہ میں سزا سے پہلے گرفتاریاں ختم کی جائیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ملک میں آزادی اظہار رائے اور شخصی آزادیوں پر پابندیاں قابل تشویش ہیں۔

مزید خبریں :