پاکستان
Time 18 ستمبر ، 2020

موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب جاگ اٹھا

لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب کو ہوش آگیا اور  91 کلو میٹر کے راستے کی ویرانیاں دور کرنے کے لیے ہنگامی انتظامات شروع کردیے۔

موٹروے پر زیادتی کے واقعےکے بعد مسافروں کیلئے عارضی انتطامات پر کام شروع کردیاگیا ہے جب کہ لاہورسیالکوٹ موٹر وے پر آج تک پیٹرول پمپ بنا نہ ہی گاڑیوں کی مرمت کیلئے ورکشاپ ہے۔

اس کے علاوہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کے 91 کلو میٹر راستے میں مسافروں کی سہولت کیلئے باتھ روم تک نہیں تاہم اب اس موٹر وے پر ہیلپ لائن 1124 کے سائن بورڈ لگا دیے گئےہیں تاکہ دوران سفر پیٹرول ختم ہونے یا گاڑی خراب ہونے پر 1124 پر کال کی جاسکے۔

ذرائع کے مطابق موٹروے پرپنجاب ہائی وے پیٹرولنگ کو ٹریکرز اور وائرلیس سے منسلک کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 9 ستمبر کو لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹروے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا تھا جہاں ڈاکوؤں نے خاتون کی گاڑی کے شیشے توڑ کر ان سے لوٹ مار کے بعد ان کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

مزید خبریں :