دنیا
Time 20 ستمبر ، 2020

کیا برطانوی وزیراعظم اپنے بیٹے کیلئے آیا بھی نہیں رکھ سکتے؟

برطانوی وزیراعظم کے دوستوں کا خیال ہے کہ بورس جانسن تنخواہ میں کٹوتی کے بعد اپنے بیٹے کے لیے آیا نہیں رکھ سکیں گے۔

برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کی تنخواہ کٹوتی کے بعد ایک لاکھ 50 ہزار پاونڈ سالانہ ہے اور وہ رواں برس کے اوائل میں ایک بچے کے باپ بنے تھے۔ 

 برطانوی وزیراعظم بورس جانس سرکاری رہائش گاہ کے بجائے ذاتی رہائش گاہ میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بورس جانسن کے دوستوں کا مؤقف ہے کہ برطانوی وزیراعظم  کے گھر میں ملازمہ بھی نہیں ہے جب کہ صفائی کرنے کے لیے ایک ملازم ہے اور وہ اس سلسلے میں پریشانی کا شکار ہیں کہ اپنے بچے کے لیے آیا کیسے رکھیں؟

مزید خبریں :