10 فروری ، 2012
واشنگٹن…بلوچستان کی صورت حال پر امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی میں ہونے والی سماعت کو واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانہ نے مسترد کردیا ہے۔واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بلوچستان پاکستان کا علاقہ ہے اور بلوچستان کی صورت حال پر ہونے والی کانگریس کی سماعت کو مسترد کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی سماعت سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔