Time 29 ستمبر ، 2020
پاکستان

ایل او سی: بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی اور شہری شہید

راولپنڈی: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی اور ایک لڑکا شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے بروہ اور تانڈر سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی جس میں دانستہ طور پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے بروہ گاؤں کا 15 سال کا لڑکا شہید اور  4 افراد زخمی ہوگئے جب کہ تانڈر سیکٹر پر فائرنگ سے 80 سال کی خاتون زخمی ہوئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے سپاہی شفیق نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایاگیا جس میں بھارتی پوسٹوں کو جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔

مزید خبریں :