پاکستان
Time 01 اکتوبر ، 2020

بیوی سے علیحدگی کا انتقام، داماد نے سابق ساس پر تیزاب پھینک دیا

لیہ میں داماد نے اپنی سابقہ ساس پر تیزاب پھینک دیا جس پر خاتون کی حالت تشویشناک ہوگئی۔

لیہ کے تھانہ صدر کی حدود چک نمبر 150 میں ملزم غلام اکبر نے اپنی بیوی سے 2 سال قبل علیحدگی اختیارکرلی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزم رات گئے اس کےگھر میں داخل ہوا اور سابقہ بیوی کی والدہ پر تیزاب پھینک دیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم نے رشتہ ختم ہونے پر انتقامی کارروائی کی جس کے بعد وہ فرار ہوگیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے جب کہ اسپتال ذرائع کے کا بتانا ہےکہ خاتون کاچہرہ بری طرح جھلس گیا اور ان کی ایک آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید خبریں :