ملک میں گورننس بہتر بنانے کیلئے وزیراعظم عمران خان کا اہم فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ملک میں گورننس بہتر بنانے کیلئے تمام وزارتوں، ڈویژنز کی کارکردگی کی براہ راست ’سرپرائزمانیٹرنگ‘ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق  وزراء و افسران کی میرٹ، کارکردگی کی بنیاد پر جزا وسزا کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، تمام 40 وزارتوں، ڈویژنز کو رواں مالی سال ہی اہداف دیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق متعین اہداف کی وقتاً فوقتاً وزیراعظم خود سرپرائز مانیٹرنگ بھی کریں گے، بہترین کارکردگی پر افسران و ملازمین کو مراعات ملیں گی، کارکردگی کے لحاظ سے ملازمین 5 کیٹیگریز میں تقسیم ہوں گے، بہترین کارکردگی والی وزارتوں کےحکام 20 فیصد ’آؤٹ اسٹینڈنگ‘ کیٹیگری میں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق کارکردگی کے لحاظ سے30 فیصد ’ویری گُڈ‘ کیٹیگری کا حصہ بنیں گے ، وزارت کے 30 فیصد ملازمین ’گڈ‘ کیٹیگری میں شامل ہوں گے، 10 فیصد کو ’ایوریج‘ اور  10 فیصد کو ’بیلو ایوریج‘ کیٹیگری ملے گی۔

ذرائع کے مطابق آؤٹ اسٹینڈنگ کیٹیگری والوں کے لیے دگنا انکریمنٹ، سرکاری گھروں کی الاٹمنٹ میں ترجیح ملے گی،  بیلو ایوریج کیٹیگری والوں کیلئے انکریمنٹ نہیں ہوگا۔

مزید خبریں :