Time 08 اکتوبر ، 2020
پاکستان

کراچی میں موٹرسائیکل چوری اور موبائل چھیننے کی وارداتوں میں ریکارڈ اضافہ

فوٹو: فائل

کراچی میں موٹر سائیکل چوری اور موبائل فون چھیننے کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے۔

سٹیزن پولیس لیژن کمیٹی (سی پی ایل سی) کے اعداد و شمار کے  مطابق رواں سال ستمبر میں موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں 45 فیصد جب کہ موبائل فونز  چھینے کے واقعات میں 29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال ماہ ستمبر میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں 3 ہزار 900 سے تجاوز کر گئیں جب کہ سال 2019 کے ماہ ستمبر میں موٹر سائیکل چوری کے 2 ہزار 806 واقعات ہوئے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر 2020 میں کراچی والوں سے 2 ہزار 471 موبائل فونز چھینے گئے جب کہ گزشتہ برس ستمبر میں ایک ہزار 735 افراد موبائل فونز سے محروم ہوئے تھے۔

مزید خبریں :