10 اکتوبر ، 2020
کورونا سے متعلق ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر پشاور میں ایک نجی اسکول کو سیل کر دیا گیا جب کہ بچوں کو ایک گھنٹے تک دھوپ میں کھڑا رکھنے کی سزا بھی دی گئی۔
پشاور کے پوش علاقے حیات آباد کے ایک نجی اسکول کو کورونا وائرس کے پیش نظر حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ نے سیل کیا جب کہ بچوں کے کندھوں پر ان کے بستے رکھ کر ایک گھنٹے تک دھوپ میں کھڑا بھی رکھا گیا۔
بچوں کو سزا کے طور پر دھوپ میں کھڑا رکھنے پر اسکول ٹیچر اور اسسٹنٹ کمشنر کے مابین تکرار بھی ہوئی۔ اسکول ٹیچر کا کہنا تھا کہ بچوں کو دھوپ میں کھڑا کرنا غیر انسانی رویہ ہے۔
دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر کا مؤقف ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر صرف اسکول کو سیل کیا گیا ہے کسی بچے کو سزا نہیں دی گئی۔