Time 13 اکتوبر ، 2020
پاکستان

وفاقی حکومت کا یوٹیلٹی اسٹورز کو درآمدی چینی دینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو درآمد شدہ چینی دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورزپر چینی کی قلت  کے باعث درآمدی چینی دینے کا فیصلہ کیا گیا اور درآمدی چینی ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کے ذریعے یوٹیلٹی اسٹورز کو دی جائے گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کو درآمد شدہ چینی میں سے 25 ہزارمیٹرک ٹن دی جائے گئی اور یہ چینی یوٹیلٹی اسٹورزکو 25 اکتوبرکو جاری کی جائے گی۔

ذرائع وزرات صنعت وپیداوار کے مطابق بحری جہاز ٹی سی پی کی درآمدی چینی لے کر 22 اکتوبر کوپاکستان پہنچے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ یوٹیلٹی اسٹورز نے ستمبر میں چینی خریداری کا ٹینڈر دیا تھا مگر شوگر ملز نے حصہ نہیں لیا اور یہ کہہ کر انکار کیا کہ اُن کے پاس چینی نہیں۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں مہنگائی عروج پر ہے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں جب کہ اس مہنگائی میں حکومت کے تمام تر دعوؤں کے باوجود یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی، آٹا اور گھی دستیاب نہیں۔

گزشتہ دنوں درآمدی چینی کیلئے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے وزارت صنعت و پیداوار کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ مقامی چینی مہنگی ہونے کے باعث درآمدی چینی لینا چاہتے ہیں، درآمدی چینی 6 سے 8 روپے فی کلو سستی ملنے کی توقع ہے۔ 

اس سے قبل یوٹیلٹی اسٹورز نے مہنگی چینی خرید کر خزانے کو 50 کروڑ کا ٹیکہ لگایا۔

مزید خبریں :