11 ستمبر ، 2012
کراچی… جاتے ہوئے بادل آخر کار کراچی پربرس ہی پڑے اور صبح سے منڈلاتے بادل شہر کے متعدد علاقوں میں برسے۔ کراچی کے علاقوں کارساز، ڈرگ روڈ، ناتھا خان، اسٹار گیٹ، شاہ فیصل کالونی ، کلفٹن،ڈیفنس،سی ویو،قیوم آباد،کورنگی ، گلشن اقبال،فیڈرل بی ایریا،ابوالحسن اصفہانی روڈ اور دیگر متعدد علاقوں میں بارش جاری ہے۔ بارش ہوتے ہی شارع فیصل اور دیگر اہم شاہراوں پر ٹریفک جام ہونا شروع ہو گیا ہے۔ دوسری طرف کے ای ایس سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رین ایمرجنسی پلان کے تحت ادارے کی خصوصی ٹیمیں شہر بھر میں موجود ہیں اور صرف 10فیڈر متاثر ہوئے ہیں جن کی بحالی کا کام جاری ہے۔