پاکستان
12 ستمبر ، 2012

کراچی: گارمنٹ فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی،32 افراد جاں بحق

کراچی: گارمنٹ فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی،32 افراد جاں بحق

کراچی. . . کراچی میں گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی خوفناک آتشزدگی سے جاں بحق افراد کی تعداد32 ہوگئی جبکہ31 جھلس کر زخمی ہیں۔کراچی میں بلدیہ ٹاون نمبر 2میں گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگنے کے8 گھنٹے بعد بھی آگ پرمکمل قابو نہیں پایا جاسکا ہے جبکہ 40 سے زائد فائر ٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ صرف اوپر والی منزل پر لگی آگ پر قابو پا یا جا سکا ہے۔8 گھنٹے بعد ریکسکیو اہلکار دیوار توڑ کر فیکٹری میں داخل ہوگئے ہیں۔فیکٹری میں دلخراش مناظر دیکھنے میں آرہے ہیں اور کئی افراد کی جھلسی ہوئی لاشیں نکال لی گئیں ہیں جبکہ مزید کی تلاش جاری ہے۔سول اسپتال کے سینئر ایم ایل او کے مطابق سول اسپتال میں لائی جانیوالی کچھ لاشیں انتہائی مسخ شدہ ہیں، کچھ لوگ دم گھٹنے سے بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔ فیکٹری میں آگ سے بچنے کیلئے درجنوں افراد نے چھلانگ لگا کر جان بچائی، چھلانگیں لگاتے ہوئے افراد کی فوٹیج جیو نیوز کو موصول ہوگئی جس میں لوگوں نے چوتھی منزل سے چھلانگیں لگائیں ۔ کچھ لوگ رسیوں کی مدد سے نیچے اترنے میں کامیاب ہوئے۔اس سے قبل فیکٹری کے مالکان نے کوریج کیلئے پہنچنے والے جیونیوز کی ٹیم پر حملہ کرکے کیمرا توڑ دیا۔

مزید خبریں :