Time 28 اکتوبر ، 2020
پاکستان

حویلیاں طیارہ حادثہ کیسے ہوا اور ذمہ دار کون؟

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو حویلیاں طیارہ حادثے کا ذمہ دار قرار دے دیا گیا۔ 

سندھ ہائی کورٹ میں پی آئی اے اے ٹی آر طیارہ حادثہ کیس سے متعلق سول ایوی ایشن (سی اے اے) نے رپورٹ جمع کرا دی۔

 رپورٹ کے مطابق ائیر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ نے پاکستان انٹرنیشل ائیرلائنز (پی آئی اے) کو حادثے کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پائلٹ کو انتہائی پیچیدہ نوعیت کی تکنیکی خامی کا سامنا کرنا پڑا، حادثہ ٹربائن بلیڈ ٹوٹنے کی وجہ سے ہوا اور  ٹربائن کا بریک ہونا پی آئی اے منٹیننس کی بے ضابطگی کا نتیجہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے اس نوعیت کی خامی کبھی نہیں ہوئی، ایسی صورتحال میں پائلٹ کے لیے طیارہ کو کنٹرول کرنا ناممکن ہوجاتا ہے۔

خیال رہے کہ 7 دسمبر 2016 کو چترال سے اسلام آباد پرواز کرنے والا پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا ، اس حادثے میں معروف نعت خواں و مبلغ جنید جمشید اور ان کی اہلیہ سمیت 47 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

مزید خبریں :