Time 29 اکتوبر ، 2020
پاکستان

پشاور دھماکا: بیرونی ہاتھ کے ملوث ہونے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا، آئی جی

فائل فوٹو: ثنا اللہ عباسی 

پشاور: آئی جی کے پی کے نے دیر کالونی دھماکے میں بیرون ہاتھ کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

نمائندہ جیونیوز سے بات کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا ثنا اللہ عباسی نےکہا کہ دیر کالونی مسجد دھماکے میں بیرونی ہاتھ کے ملوث ہونے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر کو وزارت خارجہ کے ساتھ مل کر ایف اے ٹی ایف کے ذریعے ڈیل کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 27 اکتوبر کو پشاور کے علاقے دیر کالونی کے مدرسے میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔

مزید خبریں :