ہمیں اپنی آنکھوں اور دماغ پر قابض 'سیاسی نفرت' کو چھوڑنا ہوگا: شان

اداکار شان شاہد — فائل فوٹو

پاکستانی فلم انڈسٹری کے مقبول اداکار شان شاہد نے حالیہ ٹوئٹر پیغام کے ذریعے گلوکارہ عابدہ پروین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

شان شاہد نے مداحوں کو دیے گئے پیغام میں ایک طرف سیاسی نفرت سے کنارہ کشی اختیار کرنے پر زور دیا تو دوسری طرف فنکاروں کو عزت واحترام دینے کی اپیل بھی کررہے ہیں۔

اپنے پیغام میں شان نے گلوکارہ عابدہ پروین کو پاکستان کی صوفیانہ آواز قرار دیا  اور مداحوں پر زود دیا کہ وہ بھی پاکستانی فنکاروں کا احترام کریں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست نے ہمارےکان ،آنکھیں، دماغ، دل اور یکجہتی پر قبضہ کرلیا ہے، ہمیں سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے پاکستان سے محبت کا آغاز کرنا ہوگا، ہمارے آرٹسٹ اور لیجنڈز ایک ارب سال تک بھی دوبارہ ہمارے ساتھ نہیں رہیں گے۔

ٹویٹ میں شان نے اپنے مداحوں کو امن ، محبت اور اتحاد کے پھیلاؤ کے لیے خفیہ پیغام بھی دیا۔

شان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنی صوفیانہ آوازوں کے ساتھ منسلک رہنا چاہیے جو نہ صرف ہمارے دماغ بلکہ روحوں کو چھوتی ہیں۔

مزید خبریں :