29 اکتوبر ، 2020
وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل اپنے حسن کے بارے میں پوچھنے پر شرما گئیں، ان کا کہنا ہےکہ سیاسی جدوجہد میں حسن ماند پڑ گیا، اب ان میں وہ پہلی سی بات کہاں۔
کاسمیٹکس میں مرکری کے استعمال کے حوالے سے لاہور میں ہونے والی ایک تقریب میں صحافی نے زرتاج گل سے اُن کے ہی حسن کا راز پوچھ لیا۔
صحافی کے سوال پر زرتاج گل پہلے تو شرما گئیں، پھر بولیں کہ قبائلی ہوں، سیاسی جدوجہد میں قدرتی حسن صرف اتنا ہی بچا ہے، اب ان میں وہ پہلےسی بات نہیں رہی ،اب تو کلاس فیلوز بھی نہیں پہچانتیں۔
زرتاج گل نےخواتین سے امتیازی سلوک پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ لڑکی کا رنگ گورا ہو تو ہی رشتہ یانوکری ملتی ہے، بیٹا جیسا بھی ہو، یہی کہا جاتا ہےکہ بہو چاند سی ہی چاہیے۔