12 ستمبر ، 2012
کراچی… کراچی میں گذشتہ روز گارمنٹ فیکٹری میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد212ہو گئی ہے۔ مختلف اسپتالوں سے جمع کئے رپورٹس کے مطابق 88افراد کی لاشیں سول اسپتال لائی گئیں، 60لاشیں عباسی اسپتال اور 64 لاشیں جناح اسپتال منتقل کئی گئیں۔ اس سے قبل کمشنر کراچی نے166ہلاکتوں کی تصدیق کی تھی تاہم اب تینوں اسپتال سے جمع کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔ کمشنر کراچی روشن علی شیخ کے مطابق فیکٹری کی پوری عمارت میں دراڑیں پڑ چکی ہیں اور اب بھی حتمی طور پر نہیں بتایا جاسکتا کہ کتنے لوگ اندر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیسمنٹ اور آخری منزل تک تا حال رسائی نہیں ہوئی۔ ادھر صوبائی وزیر صنعت روٴف صدیقی کے مطابق فیکٹری کے مالکان کانام ای سی ایل میں شامل کردیاگیا اور انہیں ملک سے فرار نہیں ہونے دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ فیکٹری مالکان کو جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو 5، 5لاکھ فی کس اور زخمیوں کو2، 2لاکھ روپے دینے ہونگے۔