31 اکتوبر ، 2020
طبلہ بجانے کی مہارت رکھنے والے لاہور کے دو بھائیوں نے جیو نیوز کی ہیڈ لائنز کا میوزک اور قومی ترانہ طبلے کی تھاپ میں ڈھال دیا، دونوں بھائیوں کا کہنا ہے طبلہ بجانے کے فن سے ملک کانام روشن کریں گے۔
جیو ہیڈ لائنز کے میوزک کو طبلے کی تھاپ پر لانے والے 2 کم عمر بھائی رائن اور آئزک نے ایک سال کی عمر سے ہی اپنے والد کی شاگردی اختیار کی اور طبلے کا فن سیکھنا شروع کردیا، ان کے والد ڈاکٹر ہیں ، جنہوں نے اپنے بیٹوں کے شوق کو خوب پروان چڑھایا۔
10 سالہ آئزک ، 11 سالہ رائن کے ہونٹوں پر سجی مسکراہٹ اور آنکھ میں چھپی شرارت جب چہروں پر نمایاں ہو تو سمجھ لیجئے سر تال ایک ہونے لگے، دونوں بھائیوں کا کہنا ہے کہ طبلہ بجانے کا یہ شوق انہیں وراثت میں ملا، وہ اپنے اس آرٹ سے ملک کا نام روشن کریں گے۔
آئزک اور رائن ہر گانے اور میوزک کو طبلے کی دھن میں ڈھالنے کا خاص ہنر رکھتے ہیں۔