پاکستان
12 ستمبر ، 2012

کراچی میں آتشزدگی سے 289ہلاکتیں:صدر کا اظہار افسوس، تفصیلی رپورٹ طلب

کراچی میں آتشزدگی سے 289ہلاکتیں:صدر کا اظہار افسوس، تفصیلی رپورٹ طلب

اسلام آباد…صدر مملکت آصف علی زرداری نے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کی گارمنٹ فیکٹری میں ہونے والی آتشزدگی کے نتیجے میں 289افراد کے جان بحق ہونے پر دلی افسوس اور رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔پررنج وغم۔صدرزرداری نے گزشتہ شام پیش آنے والے اس المناک واقعے کے بعد سے اب تکہلاکتوں میں مسلسلاضافے پربھی سخت تشویش کااظہارکیا ہے ۔دریں اثناء ترجمان کے مطابق صدر نے انسانی جانوں کے بڑے پیمانے پر ضیاع کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سندھ کے گورنر ڈاکٹرعشرت العباد خان سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔علاوہ ازیں صدرنیقیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرانکے اہلخانہ سے اظہارہمدردی بھی کی ہے۔اور سندھ انتظامیہ کو زخمیوں کوفوری اوربہترطبی سہولتیں فراہم کرنیکی ہدایت بھی کی ہے۔دریں اثناء صدر مملکت نے لاہور کی جوتا فیکٹری میں پیش آنے والے واقعے کی بھی رپورٹ گورنر پنجاب سے طلب کرلی ہے۔

مزید خبریں :