12 ستمبر ، 2012
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نیبلدیہ ٹاوٴن فیکٹری حادثہ میں 289افراد کے جاں بحق ہونے کے سانحے پر3روزہ سوگ کااعلان کیا ہے۔رابطہ کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق3دن تک ایم کیوایم کی تمام سیاسی سرگرمیاں معطل رہینگی۔ایم کیوایم کے پہلے سے طے شدہ تمام تنظیمی پروگرام اورسیاسی اجتماعات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔،ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اعلا میہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایام سوگ کے دوران پارٹی کارکنان اور رہنماء اپنے بازووٴں پرسیاہ پٹیاں باندھیں گے۔رابطہ کمیٹی نے کہا یہ یہ واقعہ قومی سانحہ ہے،پارٹی دفاترپرسیاہ پرچم لہرائے جائیں گے۔