12 ستمبر ، 2012
اسلام آباد…تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے امریکی سینیٹرمائیک گیراول نے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹرفوزیہ صدیقی بھی موجود تھیں۔اس موقع پر عمرا ن خان نے کہاکہ عافیہ صدیقی کی رہائی کیلیے تحریک انصاف اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔امریکا،ڈاکٹرعافیہ صدیقی کوفوری طورپررہاکرے،انھوں نے مزید کہاکہ تحریک انصاف کسی ملک کی نہیں بلکہ پالیسیوں کی مخالفت کرتی ہے،اقتدارمیں آکردنیامیں پاکستان کاوقار بلندکرینگے،عمران خان نے کہا کہ ڈرون حملوں میں بیگناہ افرادمار ے جا رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ امریکی سینیٹرنے تصدیق کی کہ عافیہ کی سرکاری سطح پررہائی کامطالبہ نہیں کیاگیا،امریکاسیل ڑائی نہیں چاہتے لیکن غلامی بھی قبول نہیں،ہماری حکومت آئی توسب سے پہلے عافیہ کی رہائی کامطالبہ کرینگے،عہدوں کیلیے تحریک انصاف میں آنیوالے کل کے بجائے آج پارٹی سے چلے جائیں۔