12 ستمبر ، 2012
پشاور…کراچی اور لاہور میں منگل کو فیکٹریز میں ہونے والی آتشزدگی اور بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کے ضیاع کے تناظر میں سرکاری ذرائع کے مطابق خیبر پختونخو ا کی حکومت نے صوبے میں تمام فیکٹریزکی انسپکشن کرانیکا فیصلہ کیا ہے ۔تمام فیکٹریزمیں آگ بجھانے کے اقدامات کا جائزہ بھی لیا جائیگا،جبکہ ان ذرائع نے مزید بتایا کہ شہری علاقوں میں قائم فیکٹریز کو شہروں سے باہر منتقل کرنیکا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ، محکمہ انڈسٹریز،سرحد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو فیکٹریزکی تفصیلات اکٹھی کرنیکا حکم بھی دیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں پشاور، ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن کے کمشنرز کو بھی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے ،کے پی کے حکومت کی نئی ہدایات کا باقاعدہ اعلامیہ کل جاری کیا جائیگا۔