13 ستمبر ، 2012
کراچی … کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاوٴن میں آتشزدگی کا شکار ہونے والی فیکٹری کے مالک شاہد بیلہ کا کہنا ہے کہ ورکرز کے جاں بحق ہونے پر شدید غم زدہ ہوں اور کمپنی متاثرین کو قانون کے مطابق معاوضہ دے گی۔ جیو نیوز سے ٹیلی فون پر خصوصی گفتگو میں کمپنی مالک شاہد بیلہ نے کہا ہے کہ میں عدالت کے سامنے پیش ہونے کیلئے تیار ہوں، جاں بحق ہونے والے ورکرز گزشتہ 15 سال سے فیکٹری میں کام کرتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیکٹری میں آگ لگنے سے کمپنی کے ورکرز کی ہلاکت پر شدید غم زدہ ہوں، سانحے سے متاثر ہونے والوں کو کمپنی قانون کے مطابق مطابق معاوضہ دے گی۔