پاکستان
13 ستمبر ، 2012

عوامی تحریک اور جسقم کے رہنماوٴں کا ہڑتال ختم کرنے سے انکار

کراچی … عوامی تحریک اور جسقم کے رہنماوٴں نے آج کی ہڑتال واپس لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہڑتال ہر حالت میں ہوگی، کچھ لوگ غلط فہمیاں پیدا کررہے ہیں جبکہ جماعت اسلامی نے آج کی ہڑتال میں شمولیت سے انکار کردیا گیا ہے۔ جنرل سیکریٹری عوامی تحریک انوار سومرو نے کہا ہے کہ بلدیاتی آرڈیننس کے خلاف آج ہر حالت میں ہڑتال ہوگی، تاجر اور ٹرانسپورٹرز اپنے کاروبار بند رکھیں۔ جسقم رہنما الٰہی بخش بکک کا کہنا ہے کہ آج سندھ بچا کمیٹی کی جانب سے ہڑتال ہوگی جبکہ کراچی سانحے پر یوم سوگ بھی منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ہڑتال کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا کررہے ہیں۔ دوسری جانب جماعت اسلامی کے ترجمان نے آج کی ہڑتال کی کال واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے اس میں شمولیت سے انکار کردیا ہے۔

مزید خبریں :