13 ستمبر ، 2012
کراچی … صدر کراچی تاجر اتحاد اور کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے قوم پرست جماعتوں کی جانب سے ہڑتال کی اپیل مسترد کرتے ہوئے آج کاروبار کھولنے اور گاڑیاں چلانے کا اعلان کردیا۔ صدر کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے کہا ہے کہ آج شہر کی تمام مارکیٹیں اور دکانیں کھلی رہیں گی۔ کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا کہنا ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاوٴن کے سوگ میں برابر کے شریک ہیں اور لوگوں کی سہولت کیلئے آج شہر میں ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق رواں دواں رہے گی۔